سرگودھا یونیورسٹی نے بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ سالانہ نتائج میں مجموعی طور پر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ بی اے میں ناصر رفیق 641نمبر لے کر پہلے نمبر پر، کرن اقبال 634نمبر لے کر دوسرے نمبر پر اور 612نمبر لے کر اقراءیونس اور ام رقیہ تیسرے
نمبر پر رہیں۔بی ایس سی میں اسماءکوثرنے 671نمبر لے کر پہلی، اقراءمبین 655نمبر لے کر دوسری اور ربیعہ آفتاب نے 654نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لئے تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی س کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈکٹر ظہور الحسن ڈوگر تھے۔امتحان میں کل 31014طلباءو طالبات نے حصہ لیااور کامیابی کا تناسب 40.06%رہا۔ سالانہ نتائج میں مجموعی طور پر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔کامیاب ہونے والے طلباءمیں وائس چانسلر نے نقد انعامات ، شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ سب کامیابیاں طلباءکی محنت کاثمر ہے جس پر ان کے والدین بشمول اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلباءو طالبات نے انعامات حاصل کر کے بہت خوشی کا اظہار کیا۔
Arab Girls WhatsApp Number
ReplyDelete